اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کہتے ہیں کہ کشمیر،مہاراشٹر، دلی ، اتر پردیش ، وزیراعظم مودی جہاں بھی گئے ، شدت پسندی شروع ہوگئی ، ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع رانچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نےکہاکہ کانگریس کی حکومت میں کشمیر پُر امن تھا، بھارتیا جنتا
پارٹی کی حکومت میں شدت پسندی شروع ہوگئی، اس سے قبل 5 دسمبر کو کشمیرکے ضلع بارہ مولا میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئےتھے، کشمیر میں 9 دسمبرکو انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہے اور نریندر مودی الیکشن مہم کے لیے پیرکو وادی جائیں گے۔